اورنج لائن ٹرین میں ماہانہ 80 لاکھ افراد سفر کریںگے:خواجہ احمد حسان
لاہور (سپیشل رپورٹر) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین عام شہریوں کی سہولت کے لئے ہے جس سے ہر ماہ 80لاکھ افراد سفر کریں گے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ایک دو روز میں دائر کر دی جائے گی ۔ بعض مقامات پر تعطل کے باوجو شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جا رہی تاہم یہ منصوبہ طے شدہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے محدود وقت میں زیادہ کام کریں گے ۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت جین مندر کے قریب اورنج لائن کے زیر زمین سٹیشن سے مسافروں کے اولڈ ہیلی کالج کے قریب گرین لائن(میٹرو بس) سٹیشن تک جانے کے لئے خصوصی زیر زمین یا اوور ہیڈ راستے کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا جائے -ڈیرہ گجراں سے سلطان پورہ تک تقریبا 8کلومیٹر طویل نئی سڑک کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ اگلے سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور شہریوں کی ضرورت کے مطابق بجلی دستیاب ہوگی۔