• news

پی ٹی آئی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اٹھارٹی ریجن سی لاہور لاکھوں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس ای ٹی اوز، ڈائریکٹر ماتحت عملہ سمیت اور نجی کورئیر کمپنی کے عملہ کی ملی بھگت سے کوڑا کرکٹ کی نذر، گاڑیوں کے مالکا ن در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ماتحت عملہ نے رشوت کا بازار گرم کر لیا، سادہ لوح شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ڈی جی اکرام اشرف گوندل نے چپ سادھ لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن