درود پاک کے سائن بورڈ بحال کرنے پر تحریک لبیک یارسولؐ کا اعلی حکام سے اظہار تشکر
لاہور (سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہؐ کا اجلاس زیر صدرات سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ میں منعقد ہوا جس میں پیشوائے اہلسنت پیر افضل قادری، علامہ فاروق الحسن قادری، پیر اعجاز اشرفی، پیر خرم ریاض شاہ، سردار احمد رضا فاروقی، مولانا وحید نورودیگر نے شر کت کی۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے قا ئدین نے اعلیٰ اختیاراتی اداروں اور ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی محافظین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک کے مطالبہ پر موٹر ویز کی مساجد پر درود شریف کے سائن بورڈ فوری طور پر بحال کرنے کے احکام جاری کئے جس پر گزشتہ روز سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔