پاکستان کے حق میں بولنے پر بھارتی اداکارہ رمیہ پر انتہا پسندوں کا حملہ، گاڑی پر انڈے پھینکے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے حق میں بولنا بھارتی اداکارہ رمیہ کو بھاری پڑ گیا۔ منگلور میں انتہا پسندوں نے رمیہ کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے رامیا کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور رامیا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ پولیس نے رامیا کو کار سے نکال کر ائر پورٹ پہنچایا رامیا نے کہا تھا میں منوہر پاریکر کے بیان سے متفق نہیں کہ پاکستان ایک جہنم ہے۔