افغانستان میں امن نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں:فضل الرحمان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر حکمران معاشی ترقی کی بات کرتا ہے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا جنرل ضیاالحق نے ایم کیو ایم بنائی۔ مشرف نے ایم کیو ایم سے یاری کی اب پوچھو کیا حال ہے پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ امن قائم ہو۔ ہمارے ملک میں انسانی حقوق محفوظ نہیں دنیا بھر میں مہاجرین کیلئے قوانین موجود ہیں فاٹا اور افغانستان سے آنے والوں پر زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق پامال ہوتے رہے تو پاکستان ترقی کی راہ پر نہی جا سکے گا۔ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں وزیر داخلہ پنجاب میں رہ کر پنجابیوں کو جان سکتے ہیں کیا ہم خیبر پی کے میں رہ کر قبائل کو نہیں جان سکتے؟ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی کون ہے اور افغان کون ہے؟