• news

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نومبر میں 19 سال بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ کرکٹ نیوزی لینڈ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلے پانچ اےک روزہ مےچز 9 ، 11 ، 13 ، 17 اور 19 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو ہو گا۔سیریز کے آخری تین ون ڈے میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا حصہ ہیں اور ہوم ٹیم کو ایڈوانٹیج ہے کہ وہ یہ سیریز جیت کر براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن