• news

3 سالہ بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر3 سالہ بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماںکے حوالے کر نے کاحکم دے دیا ہے،عدالت میں آمنہ بی بی کی جانب سے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا شوہراکثر اوقات اسے مارپیٹ کا نشانہ بناتا ہے جبکہ اب گھریلو ناچاقی پراسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال کر زبردستی اس کے کمسن بچے کو بھی چھین لیا ہے اورسائلہ کواس سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن