• news

لاہور: دوسری بیوی سے ملکر بیٹے کو قتل کرکے اغواء کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس نے دوسری بیوی اور سسر سے ملکر بیٹے کو قتل کرکے اغواء کا رنگ دینے والے باپ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق احمد اسد اللہ نے تھانہ شالیمار میں درخواست دی کہ 17 اگست کو وہ موٹرسائیکل پر اپنے 5 سالہ بیٹے محمد احمد کے ساتھ باغبانپوہ بازار آیا جہاں اس کا بیٹا غائب ہو گیا پولیس نے 5 سالہ محمد احمد کو اغواء کا مقدمہ درج کرلیا مدعی کے متضاد بیانات اور اس کے موبائل فون ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ 17 اگست کو باغبانپورہ آیا ہی نہیں تھا 22 اگست کو بچے کی لاش بی آر بی نہر سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے احمد اسد اللہ کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے بیوی پروین، سسر چاند خان اور محمد اکمل سے ملکر بچے کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس نے دیگر ملزموں کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن