خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘ معروف غیرملکی فرم کے کنسلٹنٹس تعینات کرنے کی منظوری
لاہور(خبر نگار)پنجاب صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صوبے میں خادمِ پنجاب صاف پانی پروگرام کے نفاذ میں عالمی معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کی مشہور فرم کے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ میٹنگ میں پنجاب صاف پانی کمپنی کے 2016 - 2017کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔