• news

جامعہ اشرفیہ کے استاذ الحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں

لاہور (پ ر) ملک کے ممتاز عالم دین اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان کی اہلیہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں مرحومہ قاری رضی الرحمن (مرحوم) کی صاحبزادی ، مولانا فضیل الرحمن اورپروفیسر حفظ الرحمن کی ہمشیرہ تھیں، مرحومہ انتہائی متقی ، پرہیزگار اورنیک سیرت خاتون تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا حافظ فضل الرحیم نے پڑھائی جس میں مولانا صوفی محمد سرور، قاری ارشد عبیداور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن