• news

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے: علامہ سبطین سبزواری

لاہور (صباح نیوز)شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کی رٹ چھوڑ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے، کسی قوم کو زبردستی محکوم نہیں رکھا جاسکتا۔حکمران بھی عقل کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ تسلیم کرلیں۔ 67۔ سال سے محب وطن لوگوں کے خطے کو سرزمین بے آئین رکھنا انصاف نہیں۔ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے خلاف ایک بار پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ کشمیری اپنا آزاد وطن چاہتے ہیں، ناجائز بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن