• news

بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے متعلقہ ادارے متحرک ہیں: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈ ی سی او لاہور کےپٹن (ر ) محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے گذشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، لارنس روڈ، مجید نظامی روڈ، شمع چوک، شادمان، مال روڈاور جی پی او چوک کا دورہ کیا، وہاں پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اورسٹاف کی حاضری اور پانی کے نکاس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہرسے بارشی پانی کو نکالنے کے لیے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کام کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر ) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامےہ لاہور شہر کے تمام ٹا ﺅنز مےں انسدادِ ڈےنگی مہم کے تحت اِن ڈور آﺅٹ ڈور سروےلنس کو بھر پور طرےقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈےنگی مہم پر مامور ٹےمےں گھر گھر جا کر ڈےنگی سروےلنس کر رہی ہےں۔

ای پیپر-دی نیشن