• news

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ :فاٹا نے راولپنڈی ‘پشاور نے کراچی وائٹس کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے دوسرے دن فاٹا کی ٹیم نے راولپنڈی کو 15رنز سے ہرادیا ۔ فاٹا نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے ۔کپتان فواد خان نے 94رنز کی اننگز کھیلی۔محمد عثمان 31اور یاسر حمید 16رنز بناکر نمایاں رہے ۔ذوالفقار بابر نے دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔راولپنڈی کی ٹیم 9وکٹوں پر 147رنز بناسکی ۔زاہد منصور 30‘سہیل تنویر26اوراویس ضیاء23رنز بناسکے ۔آصف علی نے چار اور محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔فواد خا ن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔دوسرے میچ میں پشاورنے کراچی وائٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا ۔کراچی وائٹس نے 5وکٹوں پر 152رنز بنائے ۔اکبر الرحمٰن نے 48اورزین عباس نے 33رنز کی اننگز کھیلی۔عمران خان نے دو کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا۔پشاور نے ہدف5وکٹوں پر پورا کرلیا۔رفعت اللہ مہمندنے 49‘فخر زمان نے 29اوراسراراللہ نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔رفعت اللہ مہمند کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔تیسرے میچ میں لاہور وائٹس نے اسلام آباد وکو9وکٹوں سے ہرادیا۔اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنائے ۔علی سرفراز ناقابل شکست 34رنز بناکر نمایاں رہے ۔کاشف بھٹی اور عماد بٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔لاہور وائٹس نے ہدف ایک وکٹ پر پور اکرلیا۔ کپتان کامران اکمل52گیندوںپر 91رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں17چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔سلمان بٹ 32اور عمر اکمل 18رنز پر ناقابل شکست رہے ۔کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن