• news

ریو ڈی جنیرومیں غلط بیانی امریکی تیراک پر مقدمہ

ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )برازیل میں اولمپک کھیلوں کے دوران لوٹے جانے جیسا جھوٹا بیان دینے پر پولیس نے امریکی تیراک رائن لوکٹے کے خلاف کیس درج کیا ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں عدالت سے کھلاڑی کےخلاف سمن جاری کرنے کو بھی کہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہے۔کھیلوں کے بعد اس سے پہلے کہ رائن کے مبینہ جھوٹے دعوے کے متعلق پولیس ان سے اچھی طرح پوچھ گچھ کر سکتی وہ برازیل سے واپس چلے گئے تھے۔انھوں نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ ایک پارٹی کرکے واپس کھیلوں کے کمپلیکس کی طرف آرہے تھے تو انھیں اور ان کے دیگر تین تیراک ساتھیوں کے ساتھ بعض ان لوگوں نے بندوق کی نوک پر ٹیکسی میں لوٹ لیا جو پولیس کی وردی میں تھے۔لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ رائن لوکٹے نے یہ کہانی خود سے گڑھی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ویڈیو شواہد بھی پیش کیے ہیں جس کے مطابق تیراکوں کے اس گروپ نے پیٹرول پمپ کے ایک ٹوائلٹ میں پہلے توڑ پھوڑ کی تھی جس پر سکیورٹی گارڈز نے انھیں چیلنچ کیا تھا۔اس واقعے کے بعد امریکی تیراک نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی تھی کہ انھوں نے شراب پی رکھی تھی۔ لیکن اب ان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس کیس میں اپنا دفاع کرنے برازیل آتے ہیں کہ نہیں۔اگر وہ اس جرم میں قصوروار پائے گئے تو انھیں 18 ماہ کی قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ قانونی طور پر ان کی غیر موجودگی میں بھی ان پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ رائن اس مقدمے کی سماعت میں حاضر ہوں اور بس وہ جرمانہ دیکر اس سے چھٹکارہ حاصل کرلیں جیسے کہ ان کے ایک دوسرے ساتھی جمی فیگن نے کیا ہے جو اس وقت انھیں کے ساتھ تھے۔فیگن نے اپنے مقدمے کو رفع دفعہ کرنے کے لیے برازیل کے ایک خیراتی ادارے کو اپنی انعامی رقم میں سے 11،000 ہزار ڈالر خیرات کرنے پر راض? ہوگئے تھے۔برازیل اور امریکہ کے درمیان حوالگی کا معاہدہ ہے لیکن برازیل ماضی میں اسش کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور اگر برازیل نے حوالگی کا معادہ کیا تو امریکہ بھی جوبا اس کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن