• news

”ڈانسر“ کی افتتاحی تقریب، ماہ نور ایک دن سپرسٹار بنیں گی : نرگس

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارو ہدایت کار نسیم وکی کے نئے سٹیج ڈرامے ”ڈانسر“ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءمیں ہدایت کار سیدنور، مسعود بٹ، گوشی خان، طاہر انجم، قیصر ثناءاللہ، سخی سرور بٹ، نرگس، ماہ نور، آشا چودھری اور امان اللہ شامل تھے۔ تقریب میں اداکارہ نرگس نے کہا کہ ڈرامے کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ڈرامہ لوگوں کو پسند آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی فنکارا¶ں میں ماہ نور بہت ہی باصلاحیت ہیں۔ وہ سٹار تو بن چکی ہیں مجھے امید ہے وہ جلد سپرسٹار بھی بنیں گی۔ اس موقع پر ہدایت کار مسعود بٹ نے کہا کہ نرگس کی طرف سے ماہ نور کی تعریف کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔ اگر نرگس نے ماہ نور کی تعریف کی ہے تو یقینا ماہ نور میں کچھ خوبیاں ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن