لاہور آرٹس کونسل میں غزل پروگرام 30 اگست کو ہو گا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمرائ) غزل کی ترقی و روایت کو قائم رکھنے کے لئے ماہانہ غزل پروگرام کاآغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام 30اگست کو 7:30بجے شام الحمراءہال نمبر IIمیں کیا جارہا ہے جس میں ملک کے نامور فنکار غلام عباس،امن علی اور ترنم ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔