اداکار منیر نادر انتقال کرگئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ‘ٹی وی اور فلم کے اداکار منیر نادر انتقال کرگئے۔وہ تقریباً50سال سے شوبز سے وابستہ تھے ۔انہوں نے فلموں‘ٹی وی سیریل کے ساتھ ساتھ ریڈیو پروگرام سوہنی دھرتی میں بھی پرفارم کیا تھا ۔شوبز شخصیات نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔