• news

بیوی کہتی ہے باکسنگ کو خیرباد کہہ دو ‘ اگلی فائٹ آئندہ سال ہوگی: عامر خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک ہے ، باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے بس اس کو نکھارنے کی ضرورت ہے‘پاکستان کو باکسنگ میں بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہوں‘میری بیوی مجھے اردو سیکھاتی ہے ، اردو اتنی زیادہ بولنی نہیں آتی لیکن کوشش ضرور کرتا ہوں‘بیوی بہت کہتی ہے کہ اب باکسنگ کو خیرآباد کہہ دو لیکن میرا ابھی بہت کیرئیر باقی ہے‘ میری اگلی فائٹ آئندہ سال جنوری یا فروری میں ہوگی۔ سترہ سال کی عمر سے اولمپکس میں شرکت کر کے کامیابیوں کا سلسلہ شروع کیا، پاکستانی کھیلوں کے لیے پر امن ملک ہے یہاں کے لوگ بہت اچھے دل کے مالک ہیں۔ عامر خان نے داتا دربار حاضری دی اور لنگر بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر شکوہ بھی کیا۔ باکسنگ لیجنڈ کا کہنا تھا کہ ان کی سب کامیابیاں پیروں فقیروں کی وجہ سے ہیں انہیں درباروں پر حاضری سے سکون ملتا ہے۔ باکسنگ اکیڈمی کی زمین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے باکسنگ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہ ہوا۔ وہ اس معاملے پر جھوٹ کیوں بولیں گے۔ لاہور بہترین شہر ہے انہیں ہمیشہ سے یہاں آنا بہت اچھا لگتا ہے۔یہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں ۔جب لاہور آتا ہوں داتا دربار حاضری ضرور دیتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن