بھارت کا آئندہ 3اولمپک گیمز کیلئے ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ
نئی دلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ تین اولمپک گیمز کی تیاری کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کردیا۔ریو اولمپکس میں خراب کارکردگی کے بعد حکومت نے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاسک فورس اولمپکس2020ء‘2024ءاور 2028ءکی تیاری کیلئے مدد کرےگی ۔وزراءکے اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی نے بتایا کہ ٹاسک فورس جامع پلان تیارکرے گی تاکہ بھارتی ایتھلیٹ اچھی تیاری کرکے اولمپکس میں شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکیں ۔آئندہ چند روز میں حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔کھلاڑیوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔