نثار کون ہوتے ہیں میرے حلقے کے لوگوں کی تصدیق کرائیں: فضل الرحمٰن
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ انتظار حیدری+ وقت نیوز) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی نااہلی کے باعث پشتو بولنے والوں کو افغان قرار دے کر ایک ہی خاندان کے لوگوں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ چودھری نثار علی خان کون ہوتے ہیں جو میرے حلقے کے لوگوں کی تصدیق کرائیں جب میں اپنے حلقے کے لوگوں کی تصدیق کر رہا ہوں تو پھر میری تصدیق کی بجائے پٹواری کی تصدیق کو اہمیت دی جارہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کی آڑ میں افغانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے سالہا سال تک افغانوں کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے باوجود اب انہیں لات مار کر واپس بھیجا جارہا ہے اس سے نفرت کی آگ میں اضافہ ہوگا۔ ایم کیو ایم کو جنرل ضیاء نے بنایا‘ جنرل مشرف نے سپورٹ کیا‘ تمام حکومتیں متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت کا حصہ بنانے کے لئے مذاکرات کرتی رہی ہیں‘ ایم کیو ایم پرائی ملکیت ہے انہوں نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے یا نہ لگانے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ وقت نیوز کو انٹرویو میں