• news

متحدہ کے ارکان پاکستان زندہ باد سے پہلے الطاف مردہ باد کا نعرہ لگائیں: پاک سرزمین پارٹی

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ ارکان اپنے قائد کے مردہ باد کا نعرہ لگائیں متحدہ قائد کے مردہ باد نعرہ لگا کر پاکستان سے وفاداری ثابت ہو گی۔ ایم کیو ایم مہاجروں کا مینڈیٹ نہیں رکھتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مہاجر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار کی باتوں کا مقصد مہاجر عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔ پاکستان زندہ باد سے پہلے متحدہ قائد کو مردہ باد کہنا ہو گا۔ ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہتھیار ڈال کر ملک سے وفاداری کا عہد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن