• news

لاہور ائر پورٹ سے 2 کلو ہیروئن اٹلی سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور(خصوصی رپورٹر) اے این ایف نے لاہور سے اٹلی 2کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سمگلر معروف حسین سمیت 3ایئر پورٹ سہولت کاروں کو بھی گر فتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ لالہ موسیٰ کا رہائشی معروف حسین اپنی فیملی کے ہمراہ اٹلی جانے کیلئے ایئر پورٹ پر آیاتو وہاں اے این ایف کے اہلکاروں نے اسکے سامان کی تلاشی لی تو اسکے بیگ میں موجود یو پی ایس سے 2کلو ہیروین بر آمد ہوگئی جس پر اے این ایف نے معروف حسین اور ایئر پور ٹ پر کام کر نیوالے اسکے 3سہولتوں کاروں کو بھی گر فتار کر لیا ہے جن کا تعلق انکی فیملی سے بتایا جا تا ہے جبکہ اے این ایف نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن