• news

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے: آرمی چیف

ایبٹ آباد (صباح+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے لیے ضروری ہے کہ میڈیکل سائنس کی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کریں۔ آرمی چیف نے گذشتہ روز آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کو سراہا۔ جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور نے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیکل کور کا کردار خاص طور پر قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل سینٹر نے قدرتی آفات کے دوران ہر مشکل وقت میں داخلی و بیرونی ڈیوٹی دے کر قوم کی آواز پر لبیک کہا۔ بعد میں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

ای پیپر-دی نیشن