• news

ڈاکٹر عاصم کیس‘ ضمانت پر ملزموں کو دوسرے بنچ سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر ملزمان کو دوسرے بینچ سے رجو ع کرنے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن کی عدالت میں 462 ارب روپے کی کرپشن میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت کا کہنا تھا کہ آج یہ بینچ ختم ہو جائے گا کیسز زیادہ ہیں اور وقت کی کمی کے باعث آپ کے کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی آپ دوسرے بینچ سے رجوع کریں عدالت نے ملزمان کی ضمانت سے متعلق سماعت ملتوی کردی واضح رہے ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر 7 ملزمان پر نیب کی جانب سے 462 ارب روپے کے الزامات لگائے گئے تھے کہ ڈاکٹر عاصم نے فیٹلائزر سیکٹر ایس ایس جی سی میں نئے کنکشن اور غیر قانونی بھرتیوں میں 462 ارب روپے کی کرپشن کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن