فلپائن : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ابوسیاف گروپ کے 11 جنگجو ہلاک
منیلا (اے پی پی+اے ایف پی) فلپائن کی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں ابوسیاف گروپ کے 11 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو ملک کے جنوبی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران گروپ کے 11ارکان کو ہلاک کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ مرنے والوں میں کینیڈین شہری کا سر قلم کرنے والا عسکریت پسند بھی شامل ہے۔ترجمان نے کہاکہ کارروائی صدرروڈریگو کی ہدایت پر کی گئی۔کارروائی میں فوج کے 17اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔