انتخابی دھاندلی اور کرپشن پر چینی رکن پارلیمنٹ برطرف‘ کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا
بیجنگ (آئی این پی )شمال مشرقی چین کے صوبے لیاﺅننگ سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ رکن پارلیمنٹ ژینگ یو ژاﺅ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ، اس پر سرکاری عہدے کے دوران رشوت لینے اور الیکشن میں دھاندلی کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ، کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ژینگ یو ژاﺅ لیاﺅننگ کی صوبائی پیپلز کانگریس سٹینڈنگ کمیٹی کا نائب سربراہ کا اسے رشوت وصول کرنے اور الیکشن میں دھاندلی کرنے کا مجرم پایا گیا۔ ژینگ کا مقدمہ اب عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
چینی رکن پارلیمنٹ