ترکی میں یورپ اور ایشیا کو ملانے والے ایک اور پل کا افتتاح
انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی میں یورپ اور ایشیا کو ملانے والے ایک اور پل کا افتتاح کر دیا گیا۔ صدر طیب اردگان نے پل کا افتتاح کیا۔ آبنائے باسفورس پر بنایا گیا یاووز سلطان سلیم برج دنیا کے سب سے بڑے سپینش پلوں میں سے ایک ہے، نیا پل نیویارک کے بروکلین برج کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
اور یہ پل ایک اعشاریہ چار کلومیٹر لمبا اور انسٹھ میٹر چوڑا ہے۔ پل پر گاڑیوں کے لئے آٹھ لائنیں اور دو ہائی سپیڈ ریل لائنیں ہیں۔ پل کا نام سلطنت عثمانیہ کے حکمران کے نام پر رکھا گیا ہے، پل تین ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔