نیپال : بس دریا میں گرنے سے21 افراد ہلاک
کھٹمنڈو (اے پی پی) وسطی نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس سیاحتی قصبے پوکھرا کی جانب رواں تھی کہ چٹوان ضلع کے تریشولی دریا میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس حکام نے کہا ہے کہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
نیپال / حادثہ