• news

دہلی کے ہوائی اڈے پر افغان شہری سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہوائی اڈے پر ایک افغان شہری کو لاکھوں روپے سے زیادہ مالیت کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ ایک بھارتی اخبار کی کے مطابق افغان شہری کو گرین چینل پر روک دیا گیا ۔اور تلاشی کے دوران اس کے زیر جامہ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔کسٹمز اہلکاروں نے افغان شہری کو گرفتار کیا اور اس سے تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق افغان شہری کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت 40 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن