کسانوں کو حصے کا پانی دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: میاں یاور
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاورزمان نے کہا ہے کہ نہری پانی پر تمام آبپاشگان کا مساوی حق ہے لہذاتمام کسانوں کو اُن کے حصے کا پانی ہر صورت مہیا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی چوری کی موثر روک تھام کے لئے قوانین میں ضروری ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔