لاہور میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کی سکیم مکمل کرنے کے لئے 9 کروڑ کی منظوری
لاہور ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 13 ویں اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی اریگیشن سیکٹر کی سکیم لاہور شہر میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے اور دریائے راوی کے فالتو پانی کے اخراج کی فزیبلٹی سٹڈی (پی سی II) کیلئے 9 کروڑ 15 لاکھ68 ہزار روپے شامل ہیں۔