• news

ان پٹ ایڈجسٹمنٹ : سندھ ریونیو بورڈ کا ایف بی آر سے معاہدہ طے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مذاکرات پھر ناکام

لاہور+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب ریونیواتھارٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان سیلز ٹیکس کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے مسئلے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا ۔تین روز قبل پی آر اے کے وفد نے موقف تسلیم نہ کرنے پر احتجاجاً مذاکرات سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔چیئرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو ٹیلیفون کرکے دوبارہ مذاکرات کی دعوت تھی۔ پی آر اے کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کی وجہ ایف بی آر کی جانب سے نئے پیرا میٹرز کا یکم جولائی 2012ء سے اطلاق کا غیر موزوں مطالبہ ہے ۔دریں اثناء سندھ ریونیو بورڈ کا ایف بی آر سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن