ٹیلی نار پاکستان نے بچوں کے لئے ’’محفوظ انٹرنیٹ گائیڈ‘‘ جاری کر دی
لاہور (پ ر) ٹیلی نار پاکستان نے بچوں، والدین اور اساتذہ کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم، پلان انٹرنیشنل کے اشتراک سے محفوظ انٹرنیٹ گائیڈ جاری کر دی ہے جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، یہ اشتراک ایک وسیع تر سکول آئوٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے جو دور افتادہ علاقوں میں آباد گیارہ ہزار سے زائد بچوں، والدین، اساتذہ اور عام لوگوں میں تعلیم و تربیت کے اختراعی طریقوں کے ذریعے انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال سے متعلق آگہی پیدا کرے گا۔