• news

محکمہ آبپاشی کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کی اسامی 2 ماہ سے خالی

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی اور محکمہ آبپاشی اعلیٰ حکام کی عدم توجہ سے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کی آسامی گزشتہ 2 ماہ سے خالی پڑی ہوئی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کی آسامی پر محمد محبوب کی تعیناتی ہوئی تھی مگر 1 ماہ بعد ہی محمد محبوب کی یہاں سے ٹرانسفر کر کے سیکرٹر یٹ لگا دیا گیا اس کے بعد تاحال گریڈ 20 کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کی سیٹ خالی پڑی ہے جس سے محکمہ آبپاشی میں اس سیٹ سے متعلق سرکاری کام التواء کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن