پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے ملتان زون میں جاری قرضوں کی 99 فیصد سے زائدوصولی کرلی
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے ملتان زون میں فصل خریف 2016ء کیلئے 192.619 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے جس سے 1065 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 5 ہزار 24 کاشتکار / ممبران نے استفادہ کیا اور فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی کی مد میں 99.73 فیصد کے حساب سے 194.518 ملین روپے کی وصولی کی۔ اس بات کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب چودھری محمد نواز نے محکمہ امداد باہمی کے افسران کے اجلاس میں کیا۔