• news

الطاف حسین کی شرانگیزی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی: اشرف آصفجلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قرآن و سنت کا تحفہ اور ایمان و اسلام کی دھرتی ہے ۔الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف حد درجہ شرانگیزی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ پاکستان کے خلاف بار بار غداری کے جرم کاا رتکاب کرنے والے کسی معافی یا نرمی کے ہرگز مستحق نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن