• news

وزیراعظم سیکرٹریٹ کا ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ گرفتار خواتین سے متعلق تفصیلات معلوم کیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کر لیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹریٹ نے ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم ہائوس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔ آصف کرمانی نے خواجہ اظہار الحق اور شیخ صلاح الدین سے بات چیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن