<فاروق ستار کی رہائی نثار اور وزیراعلیٰ سندھ میں رابطے اور اتفاق کے بعد عمل میں آئی: ذرائع
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فاروق ستار کی 22 اگست کو حراست اور رہائی کے معاملے پر معلوم ہوا ہے کہ رہائی وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ سے فون پر رابطہ کیا تھا۔ چودھری نثار اور مراد علی شاہ نے فاروق ستار کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔ فاروق ستار کو صورتحال کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔