• news

سرحد کے قریب سے پاکستانی ہندو کو جاسوسی کے الزام میں پکڑ لیا، بھارتی حکام کا دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سکیورٹی اداروں نے راجستھان سے پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ نند لال مہاراج نے باڑمیر اور جیسلمیر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے سٹریٹجک معلومات حاصل کرنے کیلئے فیس بک کے 2 اکاؤنٹ استعمال کئے۔ مبینہ پاکستانی شہری نند لال مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جیسلمیر اور باڑ میر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کیلئے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا تھا۔ مہاراج کو پاک بھارت سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن