مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت اور ریاستی حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے: لالو پرشاد
نئی دہلی (صباح نیوز) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور سابق وزیر ریلوے لالو پرشاد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت اور جموں کشمیر حکومت کے کنٹرول سے نکل رہی ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے لیکن وہاں کی صورتحال بھارت کیلئے اچھی نہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کو لگائے ہوئے ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا مگر صورتحال 56 انچ کی چھاتی والے آدمی اور مقبوضہ کشمیر ریاست کے قابو سے باہر ہے۔