وزیراعظم کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کل سپریم کورٹ میںپٹیشن دائر کریگی عمران کی لیگل ٹیم سے مشاورت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے مشاورت میں حامد خان اور نعیم بخاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے پٹیشن تیار کرلی گئی۔ عمران کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پٹیشن کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائیگی۔ پٹیشن میں پانامہ پیپرز اور الیکشن کمشن میں مبینہ غلط گوشواروں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔