جامشورو: فوجی افسر پر حملے کا مقدمہ درج، زرداری کے دست راست کا بیٹا محافظ اور 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
جامشورو (نوائے وقت رپورٹ) فوجی افسر پر حملے کا مقدمہ لوئی کوٹ تھانہ میں درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست کا بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔ فیصل جمالی کو محافظ اور دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ فوجی افسر پر فائرنگ کرنے والا اہلکار پہلے ہی گرفتار ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔