• news

بحریہ ٹاﺅن ہسپتال لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشنز

لاہور (پ ر) بحریہ ٹاﺅن ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر فضل الرحمان خاں کی سربراہی میں مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے گردے کی پیوند کاری کے دو کامیاب آپریشنز کئے جن میں 24 سالہ معظم شامل ہے جس کو بہن نے اور 31 سالہ شکیلہ بانو جس کو بہن نے گردہ عطیہ کیا، شامل ہیں۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد، پروفیسر ڈاکٹر وسیم عصمت، ڈاکٹر فضل الرحمان خاں، ڈاکٹر رمیزہ خالد سمیت نامور بین الاقوامی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ بحریہ ٹاﺅن ہسپتال لاہور کی پریذیڈنٹ امبر شہزاد ملک اور وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ عاصم کی سربراہی میں ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن