عمران خان اور طاہر القادری مظلوم کشمیریوں کیلئے دھرنا کیوں نہیں دیتے : علامہ ریاض حسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ لبرل طالبان کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب ہونا چاہئے، چیف جسٹس الطاف کی پاکستان مخالف تقریر کا از خود نوٹس لیں، کشمیر پر بھارت کا کیس کمزور ہے اس لئے وہ مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔اسرائیل اور بھارت سے مدد مانگنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ عمران خان اور طاہر القادری مظلوم کشمیریوں کیلئے دھرنا کیوں نہیں دیتے۔