• news

39 نئے ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان خوش آئند ہے: پی ایم اے

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاﺅس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی مرکزی صدر پی ایم اے کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر اظہار احمد چودھری صدر (الیکٹ) پی ایم اے پنجاب، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر تحسینہ ظفر، ڈاکٹر علیم نواز ڈاکٹر محمد تنویر انور صدر پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر شاہد شوکت ملک، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر اسماءیاسین اور ڈاکٹر ارم شہزادی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پی ایم اے کے مسلسل مطالبے پر وفاقی حکومت کی طرف سے 39 نئے ہسپتالوں کے قیام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے درست سمت میں بہترین فیصلہ سے تعبیر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن