• news

تمام مسلم دنیا میں 4 ستمبرکو عالمی یوم حجاب منایا جائیگا، جماعت اسلامی یکم ستمبر سے عشرہ حجاب منائے گی

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان سمیت تمام مسلم دنیامیںچارستمبرکو” عالمی یوم حجاب“ جوش وخروش سے منایاجائے گا۔اس دن کومنانے کامقصد دنیابھرکی حکومتوںاورمعاشروں کومسلم خواتین کی آزادی، وقار اور اپنی مرضی کے لباس کے انتخاب کے بنیادی حق کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے پردے اور حجاب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اورتعصبات کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرناہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ملک بھر میں یکم ستمبر سے عشرہ حجاب کی سرگرمیوںکاآغازکیاجائے گا۔گزشتہ روز حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے کہا کہ عشرہ حجاب کے دوران خصوصی لٹریچر تقسیم کیا جائے گا اور حجاب کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن