• news

قصاص تحریک میں شرکت پر تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے شکرگزار ہیں: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہر شہر جاری ہماری قصاص تحریک کے احتجاجی دھرنوں میں تحریک انصاف سمیت ق لیگ، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، پیپلز پارٹی، جمعیت علماءپاکستان کے رہنما و کارکنان شریک ہو رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ3ستمبر کے پاکستان مارچ میں شرکت کے حوالے سے تحریک انصاف کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد غور و خوض ہوگا اور شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے۔

قاری صہیب احمد، مزمل احسن شیخ کا خطاب
لاہور (پ ر) قاری صہیب احمد، پروفیسر مزمل احسن شیخ اور قاری عزیز آج بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ ایف بلاک گلشن راوی میں ماہانہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن