• news

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید عمران کے جھوٹے الزامات پرسوں دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے

اسلام آباد+ لاہور (خبرنگار+ وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا جو نوازشریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ، خیبر پی کے کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتی؟، عمران خان کے جھوٹے الزامات اگست کو دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو دوبارہ مستحکم کیا جبکہ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار کیلئے عمران خان ریفرنڈم میں ووٹ مانگتے رہے۔ علاوہ ازیں دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ٹریفک جام کے ذریعے سپریم کورٹ کو دباﺅ میں نہیں لا سکتے۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔ جہلم ا ور پسرور میں خالی کرسیوں سے خطاب کے بعد عمران جلسے سے گھبرا رہے ہیں۔ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران کسی بھی صورت میں اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے۔ لاہور میں انکی سیاست دفن ہوجائیگی‘ انکے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس ثبوت ہیں جو انہیں نااہل قرار دلوانے کیلئے کافی ہیں۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ عناصر پاکستان کی ترقی کے درپے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ سڑکوں پر دھول اڑا کر عوام کے دلوں میں جگہ نہیں ملتی۔ رانا ثناءکا کہنا تھا کہ عمران اور طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا دینا شروع کر دیتے ہیں، وہ آج تک اپنے پہلے دھرنے کا مقصد نہیں بتا سکے۔رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران سیاست میں جھوٹ اور بدتہذیبی کے بانی ہیں۔ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بنایا گیا ہے جو آن لائن موجود ہے‘ عمران کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ عمران جھوٹ سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ غندہ گردی کی سیاست عمران اور ان کی پارٹی کا وطیرہ ہے، مسلم لیگ ن شرافت اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

مسلم لیگ (ن)

ای پیپر-دی نیشن