مسئلہ کشمیر: اپوزیشن ارکان کو بھی وفود میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو بیرون ملک اجاگر کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو بھی وفود میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت اس تاثر کو زائل کرے گی کہ مسئلہ کشمیر پرحکومتی اتحاد سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کو وفود میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں سے تعلقات کار بہتر بنانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلئے بھیجے جانے والے وفود میں نمائندگی دینے کا تقاضا کیا جس کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفود میں نمائندگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن/ وفد