اسلام آباد: بچوں کے اعضا کی سمگلنگ کے الزام میں سابق سیکشن افسر گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بچوں کے اعضا سمگل کرنے کے الزام میں اسلام آباد سے سابق سیکشن افسر عمر شہاب کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو ایف آئی اے کے ونگ ایس آئی یو نے گرفتار کیا۔ ملزم کا عدالت سے 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ ملزم پر بچوں کے جسمانی اعضا سمگل کرنے کا الزام ہے۔